پنجگور میں فورسز چوکی پر حملہ

206
File Photo

چوبیس گھنٹوں کے دوران فورسز و ڈیتھ اسکواڈ گروہوں پر چار حملے کیے جاچکے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔

فورسز چوکی پر حملہ پنجگور کے علاقے بالگتر میں چیری گڈگی کے مقام پر کیا گیا جہاں نامعلوم مسلح افراد فورسز کو نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔

عسکری حکام کی جانب سے نقصانات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز اور ان کے حمایت یافتہ افراد پر گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یہ چوتھا حملہ ہے اس سے قبل بلوچ مسلح تنظیموں کے اتحاد بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کی جانب سے واشک میں ڈیتھ اسکواڈ گروپ کو نشانہ بنایا گیا، شاہرگ میں بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے دھماکہ خیز مواد سے فورسز گاڑی اور آواران کے علاقے کولواہ میں بی ایل ایف کی جانب سے فورسز چوکی کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

پنجگور حملے کی ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا تاہم مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح تنظیمیں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔