پنجگور: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 1 زخمی

102

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے گچک میں پیش آیاجہاں نامعلوم مسلح افراد نے رحیم بخش نامی شخص کو قتل کیا جبکہ نظام نامی شخص واقعے میں زخمی ہوگیا۔

مذکورہ شخص کی لاش اور زخمی کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مزید کارروائی انتظامیہ کی جانب سے کی جارہی ہے۔