پنجگور سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

121

پاکستانی فورسز  اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے  پنجگور سے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل  کر دیا ۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گذشتہ  رات پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے  نے پنجگور کے  علاقے چتکان سے اعظم ولد سبزل سکنہ پروم ریش پیش کو چھاپہ مار کر گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیا  ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں انسانی حقوق کی پامالیوں میں بڑے پیمانے پر ملوث ہیں اور آئے روز مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے لوگوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیتے ہیں ۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کے لواحقین گذشتہ ایک دہائی سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج جاری رکھے ہوئیں ہیں ۔