پنجگور: بی ایس پروگرام کے باعث طلباء حصول تعلیم سے محروم

113
بی ایس پروگرام کے خلاف گذشتہ مہینے بھی پنجگور میں مظاہرہ احتجاج کیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بی ایس پروگرام کے حوالے سے 2500 اسٹوڈنٹس کے تعلیمی محرومی کے خلاف اسٹوڈنٹس کا ڈپٹی کمشنر آفس اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

طالب علم رہنما خلیل نور، ظہیر زعمرانی، یونس ملنگ، شہباز شہازیب کی قیادت میں ڈگری کالج سے ایک ریلی نکالی گئی، ریلی بازار کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ پہنچی۔

مقررین نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور کے تعلیمی نظام کو ایک منصوبے کے تحت خراب کیا جارہا ہے بی ایس پروگرام کے بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دوہزار پانچ سو اسٹوڈنٹس کی تعلیمی زندگی شدید متاثر ہے مکران کے دیگر اضلاع و تحصیل تربت گوادر میں بی اے بی ایس سی کو بحال کیا گیا لیکن پنجگور بوائز ڈگری کالج کے اسٹوڈنٹس کو بی ایس کے نام پر تعلیمی حصول سے روکا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر اعلیٰ، وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ایجوکیشن مسئلے کا نوٹس لے کر بی اے، بی ایس سی کا نوٹیفکیشن جاری کریں بصورت دیگر سخت ترین احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔