پشین میں 12 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

441
File Photo

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع پشین میں سڑک کنارے نصب 12 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

لیویز کے مطابق تحصیل حرمزئی کے علاقے کاکازئی میں کوئٹہ چمن روڈ پر سڑک کنارے بم کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

بم کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنایا۔ بی ڈی ایس حکام کے مطابق بم دیسی ساختہ اور 12 کلو وزنی تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بم میں بال بیرنگ بھی نصب کر کیے گئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم جہاں نصب تھا وہاں کچھ دیر بعد تحصیلدار حرمزئی کا قافلہ گزرنا تھا، تاہم بروقت اطلاع پر منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔