پاکستان بھروسے کے قابل ملک نہیں ہے – ملا سلام ضعیف

1158

سابق طالبان رہنما کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے  جب قطر میں طالبان کے دفتر کا ایک وفد ملا برادر کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پہ ہیں۔

ٹی بی پی سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق طالبان کے دور حکومت میں پاکستان میں سفیر رہنے والے سابق طالبان رہنماء ملا عبدالسلام ضعیف نے عالمی نشریاتی ادارے کے پشتو سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے واضح انداز میں کہا کہ پاکستان پہ کبھی بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا اس لیے افغانوں اور طالبان کو انتہائی محتاط طریقے سے آگے چلنا چاہیے، اور کوئی بھی غلط سیاسی قدم نہ اٹھائیں۔

خیال رہے کہ ملا عبدالسلام ضعیف کو اب بھی طالبان میں کافی اہم اثر و رسوخ والا لیڈر مانا جاتا ہے اور اور قطر میں امریکہ و طالبان کے درمیان مذاکرات کے کئی نشستوں میں ملا ضعیف کی موجودگی کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

ملا ضعیف کا پاکستان کے بارے میں بیان ایک ایسے وقت میں آیا جب طالبان کا ایک وفد ملا برادر کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پہ ہیں۔

طالبان وفد نے گذشتہ روز آئی ایس آئی کے سربراہ کے علاوہ پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔

طالبان وفد کو سرکاری پروٹوکول دینے پر افغان حکومت نے حکومت پاکستان پر سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔

تاہم طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین وضاحتی بیان میں کہا کہ ان کے پاکستان دورے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔