پاکستانی نادرا نے حافظ حمد اللہ کو افغان مہاجر قرار دے دیا

342

نادرا نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کو افغان باشندہ قرار دیتے ہوئےحافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27اکتوبر کو حکومت مخالف آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے،جسے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے مابین مذاکرات بھی ڈیڈ لاک کا شکار ہیں۔ تاہم آج نادرا نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کو افغان باشندہ قرار دیتے ہوئےحافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا۔

پیمرا نے بھی تمام میڈیا ہاؤسز کو غیر ملکی حافظ حمد اللہ کو ٹی وی پروگرامز میں شامل نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔