وی سی نے جامعہ بلوچستان میں مارشل لاء لگایا ہے – بالاچ قادر

253

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گوادر زون کے سابق صدر و نوجوان سوشل ایکٹیوسٹ بالاچ قادر نے اپنے جارہ کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل وفاقی تعلیمی اداروں کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔

انہوں نے جامعے میں طلبہ کے ساتھ اس کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ واقعے نے بلوچ قوم کی قومی تشخص، ننگ و ناموس اور غیرت کو للکارا ہے جس پر ہر باشعور شخص اپنا آواز بلند کرے ۔انہوں نے مذید کہا ہیکہ وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی کی سرپرستی میں ایک منظم گروہ اس طرح کے کالے کرتوتوں میں ملوث ہے۔ وائس چانسلر نے جامعہ میں غیراعلانیہ مارشل لاء قائم کیا ہوا ہے جہاں طلباء یونین پر مکمل پابندی ہے جبکہ سیکورٹی کے نام پر ایک تعلیمی ادارے کو چھاؤنیوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ کئی سالوں سے یونیورسٹی کے اندر کیمپس پولیٹیکس پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے کرپٹ وائس چانسلر سمیت سیکورٹی آفیسرز و جامعہ کے دیگر سینئر لوگ طلباء و طالبات کو بلیک میل اور ہراساں کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچ معاشرے میں عورت کی اہمیت سب سے زیادہ ہے، ہزاروں سال کی تہذیب کا وارث یہ قوم ہمیشہ اپنی ماں بہنوں اور قومی ننگ کیلئے منظم دیوار کی صورت کھڑی ہے۔ بلوچ قوم کے سیاستدان، سماجی و قبائلی شخصیات اور طلباء اس معاملے پر خاموش نہ بیٹھیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وائس چانسلر سمیت اس اسکینڈل میں ملوث تمام کرداروں کو سزا دی جائے۔