واشک: شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب

275

شدید بارشوں سے کئی گھروں میں دیواریں مہندم ہوگئے، مواصلاتی نظام درہم

ضلع واشک کے شہر اور گرد و نواح میں موسلادھار طوفانی بارشیں درجنوں کچے مکانات اور دیواریں منہدم ہوگئے، ندی نالوں میں تغیانی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا سب سے نقصانات سولدان، غریب آباد، کوہ بن، محنت، علیان، یک مچھ میں ہوئی ہے۔

گلیوں کے پانی کا گھروں میں داخل ہونے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہیں، مکین کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہوگئے۔

بسیمہ میں گذشتہ دوپہر سے وقفے وقفے سے کئی ہلکی اور کئی تیز بارش جاری رہی، بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ ہوگئے ہیں پورے بسیمہ تاریکی میں ڈوبا گئی، 20 گھنٹے کے بعد بجلی کی سپلائی بحال ہوگی ہے۔

دریں اثنا بارکھان میں ہونے والی حالیہ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے علاقے میں کپاس، مونگ، ماش اور مرچ کی فصلیں شدید متاثر ہوئی ہے جبکہ شدید ژالہ باری اور طوفانی بارشوں سے متعدد جانوروں کی بھی اطلاعات ہے۔