بلوچستان میں ایک طرف جہاں چند ایک نوجوان پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی قید سے بازیاب ہورہے ہیں وہی دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں سے لوگ لاپتہ بھی ہورہے ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق گیارہ دسمبر دو ہزار سترہ کو واشک سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔
بازیاب ہونے والوں میں صاحب داد ولد حاجی محمد جمعہ اور اسرار احمد ولد ڈاکٹر رحیم داد شامل ہیں۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے بازیاب ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی بازیابی کی تصدیق بھی کردی ہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بی بی گل کی سربراہی میں بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن گذشتہ طویل سے جدوجہد میں مصروف ہیں ۔
دوسری جانب بلوچستان کی سیاسی جماعتوں و تنظیموں کی جانب سے بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کوششیں جاری ہیں ۔