واشک : ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ٹھکانے پر حملہ، جانی نقصان کی اطلاع

379

مسلح افراد نے ضلع واشک کے علاقے راغے میں ریاستی حمایت یافتہ مقامی گروہ کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ضلع واشک میں راگے کے علاقے بیرونٹ میں مسلح افراد نے ریاستی حمایت یافتہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ برکت کے ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو چار گھنٹے تک جاری رہا ۔

حملے میں  جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم مقامی انتظامیہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی مسلح گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔