بی ایس او پجار وحدت بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے کال پر بلوچستان یونیورسٹی کے واقعے اور وی سی کی عدم گرفتاری کیخلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں ۔
بلوچستان کے علاقے کوئٹہ ،مستونگ، خضدار، قلات، خاران، تربت، نصیر آباد ،اوستہ محمد ،بیسمہ ،واشک، حب،نال، جھاؤ، نوشکی، دالبندین ، کوہلو سمیت مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کا واقعہ ایک سانحہ سے کم نہیں جہاں بلوچستان کی ننگ و ناموس اور بلوچستان کے روایات کے ساتھ کھیلا گیا ہے اور اس کی زمہ داری بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر جاوید اقبال ہیں انہیں اس کی گروپ سمیت گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔
ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پینرز اٹھا ئے مظاہرین نے کہ گورنر بلوچستان کی جامعہ میں پیش آنے والے سانحے پہ خاموشی باعث تشویش ہے ۔
دوسری جانب بی ایس او پجار تربت زون کی جانب سے کل تربت یونیورسٹی سے لے کر شہید فدا بلوچ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی
اور طلباء ایجوکیشن الائنس کی جانب سے کل صبح 10 بجے بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اس الائنس میں بلوچستان کے تمام بلوچ اور پشتو طلباء تنظیمیں شامل ہیں کل کے دھرنا میں یونیورسٹی اکیڈمک ایوسی ایشن نے بھی اپنی شرکت یقینی بنائی ہے ۔