نوشکی : شوراوک میں امریکی طیاروں کی بمباری

632

افغانستان کے صوبے کندھار کے ضلع شوراوک کے علاقے سیدان میں امریکی جنگی طیاروں نے طالبان کے کیمپوں پر بمباری کی ہے ۔

ٹی بی پی نمائندہ نوشکی کے مطابق گذشتہ رات نوشکی سے متصل افغان علاقے شوراوک میں امریکی جنگی طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں پہ بمباری کی ہے ۔

بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

ایک مقامی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق ضلع چاغی کے مہاجر کیمپ گردی جنگل سے ہے۔

ادھر افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے پولیس سربراہ نے دعوی کیا کہ امریکی جنگی طیاروں کی بمباری سے 35 طالبان ہلاک اور 16 زخمی ہوئیں ہیں

تاہم آزاد زرائع سے اتنی تعداد میں طالبان کی ہلاکتوں کے دعوے کی تصدیق نہ ہوسکی۔

دوسری جانب کندھار ہی کے ضلع ارغنداب  اور شاولیکوٹ کے درمیانی علاقے پودینی میں پولیس کی چوکی پر طالبان کے حملے اور دو اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد امریکی طیاروں نے حملہ آور طالبان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد طالبان مارے گئے جن میں سے چند کی لاشوں کو پولیس اہلکاروں نے اپنے قبضے میں لے لیا ۔

تاہم شوراوک و ارغنداب میں ہونے والے واقعات کے حوالے طالبان کی جانب سے کوئی موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ۔