نوشکی سے لاپتہ نوجوان 4 سال بعد بازیاب

209

پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے نذیر احمد کو نوشکی سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے 28 جنوری 2016 کو نوشکی سے لاپتہ ہونے والا نوجوان نذیر احمد ولد محبت اللہ جمالدینی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے خاندانی زرائع سے نذیر احمد کی بازیابی کی تصدیق بھی کردی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس وقت ہزاروں کی تعداد میں بلوچ نوجوان پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہیں۔

ان ہی لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔

‏خیال رہے کہ ایک طرف جہاں لاپتہ افراد پاکستانی قید سے رہا ہورہے ہیں وہی دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پہ مختلف علاقوں سے لوگ لاپتہ بھی ہورہے ہیں ۔