نوشکی : بی این پی رہنماء ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کا قریبی عزیز لاپتہ

391

نوشکی کلی بٹو سے مسلح افراد ایک نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق نوشکی کلی بٹو کے رہائشی نوجوان اور بی این پی مینگل رہنماء سینٹر جہانزیب جمالدینی کے قریبی عزیز  عامر جمالدینی کو کیڈٹ کالج نوکجو کے مقام سے مسلح افراد نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچ نوجوانوں کی پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونا روز کا معمول بن چکا ہے ۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔