مستونگ میں فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

199

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان  جینئد نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے مستونگ شہر کے قریب میجر چوک کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے ایک میس پر اس وقت دستی بموں سے حملہ کیا جب فوجی اہلکار وہاں کثیر تعداد میں جمع تھے۔ ہمارے سرمچاروں کے اس کامیاب حملے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی مکمل آزادی تک پاکستانی فوجی اہلکاروں، تنصیبات اور مفادات پر تواتر کے ساتھ ہمارے حملے جاری رہینگی۔