مستونگ: فورسز میس پر دستی بم حملہ

271

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

فرنٹیئر کور اہلکاروں کو مستونگ شہر سے قریب میجر چوک پر قائم میس پر دستی بم حملے  میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دستی بم حملے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ عسکری حکام کی جانب سے آخری اطلاعات تک نقصانات کے حوالے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز بھی مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں ایک دکان کو نشانہ بنایا تھا تاہم حملے کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی نقصانات نہیں ہوئی تھی۔

دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا ہے تاہم مستونگ شہر اور گردونواح میں اس سے قبل بلوچ مسلح تنظیمیوں کی جانب سے فورسز اور ان کے حمایت یافتہ افراد کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔