محکمہ موسمیات کی بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

908

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، قلات، لسبیلہ، گوادر، خضدار اور بولان سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

ان علاقوں میں بارش سے قبل ہی سردی شروع ہوگئی ہے اور شہریوں نے جہاں ہیٹر کا استعمال شروع کر دیا وہیں گرم کپڑے خریدنے بازاروں کا رخ بھی کر لیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں 9 جبکہ کوئٹہ اور قلات میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔