محمد حسین بلوچ کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا – سہراب بلوچ

114

بزرگ سیاسی رہنماء محمد حسین بلوچ قومی اثاثہ تھے۔ بلوچستان کی انقلابی سیاست میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا – سہراب بلوچ

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے بزرگ سیاسی رہنماء اور بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے بانی رہنماء کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد حسین بلوچ قومی اثاثہ تھے جنہوں نے اپنے نوجوانی سے لے کر موت تک اپنے انقلابی نظریات پہ ڈٹے رہے اور آزادی کے موقف کو واضح انداز میں پیش کرتے رہے۔ محمد حسین بلوچ بی این ایم کے بانی رہنماء اور شہید غلام محمد کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے، بلوچستان کی انقلابی سیاست میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سہراب بلوچ نے مزید کہا کہ واجہ محمد حسین کی وفات سے بلوچ سیاسی جدوجہد میں جو خلاء پیدا ہوا ہے اس خلا کو پرُ کرنے کے لئے نوجوانوں کو سخت جدوجہد کی ضرورت ہے تاکہ محمد حسین بلوچ کے مقصد آزادی کو منزل مقصود تک پہنچایا جاسکے۔ محمد حسین بلوچ نے انقلابی جدوجہد کو بلوچستان بھر میں پھیلانے اور اپنے پارٹی پروگرامز کی تشہیر کے لئے بھرپور جدوجہد کی جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

سہراب بلوچ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ محمد حسین بلوچ کی سیاسی جدوجہد نے نوجوانوں میں امید اور حوصلے کی کرنوں کو روشن کیا، انہوں نے ہمیشہ نوجوانوں کو پڑھنے اور سیاسی بحث و مباحثے کی تلقین کی۔ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے چئیرمین نے کہا کہ وہ موجودہ حالات کا اداراک کرتے ہوئے اپنے تعلمیی اداروں اور اپنے سرکلوں میں سیاسی بحث و مباحثہ، مکالمہ اور تنقیدی رجحانات کو پروان چڑھائیں ۔