لیاری میں مثبت پینٹنگز مٹانا قابل مذمت ہے – بی ایس او

231

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (کراچی زون) کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دیواروں کی پینٹنگز کو مٹانے والی گروہ لیاری کی ترقی پسند اور روشن خیال ماضی سے بے خبری کو عیاں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنگ نظر اور انتہا پسند گروہ اپنی ناپاک عزائم کے ساتھ ترقی پسند پیدا کرنے والی ذرخیز سرزمین لیاری کو اس کی پہچان سے سے محروم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

انپوں نے کہا کہ بی ایس او جیسی عظیم تنظیم کی لیاری سے وجود اس بات کو واضح کرتی ہے کہ ترقی پسندی اور روشن خیالی لیاری کی اصل میراث ہیں۔ ترجمان نے لیاری کی عوام اور نوجوانوں کی جرت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لیاری کی تاریخ کو دہرا کر مسخ پینٹنگ کو دوبارہ ان کی شکل میں بناکر باہمی برابری کو لیاری کا پہچان بنایا۔