لورالائی: گھر میں بیٹری پٹھنے سے دو بچیاں جانبحق، خاتون زخمی

165

بلو چستان کے ضلع لورالا ئی کے ہاشم کالونی میں گھر کے اندر کچن میں یو پی ایس بیٹری پھٹنے سے 2 معصوم بچیاں جانبحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق بیٹری پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہو، دھماکے کے نتیجے میں 2 بچیاں 8 سالہ زرینہ بی بی دختر تیمور شاہ اور 6 سالہ فوزیہ بی بی دختر رحیم شاہ جان کی بازی ہار گئی جبکہ ایک خاتون زخمی ہو ئی، دھماکے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں سول ہسپتال لورالائی منتقل کردی گئی۔

دھماکہ پولیس کے اے ایس آئی تیمور شاہ اور بی سی کے حوالدار حوالدار رحیم شاہ کے گھر میں ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس آئی تیمور شاہ کی ڈیوٹی رکھنی پولیس تھانے میں ہے دوسری جا نب دھماکے کے بعد سی ٹی ڈی،بی ڈی اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے دھماکے کے بارے میں تفتیش شروع کردی ہے۔