لورالائی: ٹریفک حادثے میں دو افراد جانبحق، ایک زخمی

106

لورالائی کے علاقے ڈیرہ روڈ کلی چمازہ کے قریب کار اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق لورالائی کے علاقے ڈیرہ روڈ کلی چمازہ کے قریب کار اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد افراد شیر علی ولد باران قوم ترکئی اور مولوی محمد دین ولد حاجی سمت اللہ قوم ترکئی ساکن ژڑکاریز موقع پر جاں بحق جبکہ نوراللہ ولد خدائے رحیم شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔