لسبیلہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

261

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لسبیلہ کے علاقے وندر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

ایدھی انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی نے بتایا کہ لاش موٹر وے پولیس کو وندر سے سے ملی جسے سول ہسپتال وندر منتقل کیا گیا بعد ازاں شناخت نہ ہونے پر ادھی سنٹر سہراب گوٹھ کراچی منتقل کیا گیا۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشوں کا ملنا گذشتہ ایک دہائی کے زائد عرصے جاری ہے جبکہ ان میں سے متعدد افراد کی شناخت ان افراد کے ناموں سے وہی ہے جو کئی سالوں سے جبری طور لاپتہ تھے۔

تاہم آج لسبیلہ سے ملنے والے لاش کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔