قلات گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ایک اور خاتون چل بسی

198

قلات میں امام مسجد کے گھر میں ہو نے والے گیس سلنڈر دھما کے میں زخمی ہو نے والی ایک اور خا تون زندگی کی با زی ہا ر گئی اس طرح مذکو رہ حادثے میں جاں بحق خواتین کی تعداد چھ ہو گئی ہیں۔

یا د رہے گذشتہ دنوں قلات میں مقامی مسجد کے خطیب مفتی عبدالغفار حلیمی کے گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ میں گھر کے7خواتین اور بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے جن میں سے بعد میں 5خواتین کوئٹہ میں دوران علا ج جان کی بازی ہار گئی تھی جبکہ گذشتہ روز ایک اور زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئی۔

خاتون کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، واضح رہے مرنے والی خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں۔