قلات: گورنمنٹ اسکول کی بندش کے خلاف طلباء کا احتجاج

478

بلوچستان کی دیگر علاقوں کے طرح قلات میں بھی طلباء اسکول جانے سے محروم

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قلات پندران کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی بندش کیخلاف طلباء کا اسکول کے باہر احتجاج، احتجاج میں چھوٹے بچے بھی شریک ہوئے۔

قلات اسکول کی بندش کے باعث طلباء و طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ، دو دنوں کے دوران بلوچستان میں اسکولوں کی بندش کیخلاف ننھے طلباء کی جانب سے یہ دوسرا مظاہرہ ہیں۔

یاد رہے بلوچستان میں تعلیمی سہولیات کی حالت مزید ابتر ہورہی ہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اسکولوں کے بندش کے باعث طلباء تعلیم سے محروم ہورہے ہیں۔