قلات: غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

314

بلوچستان کے ضلع قلات میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل کردئیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے یوسی چھپر کے گیاوندرہ میں کاروکاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد کوقتل کردیاگیاہے جن میں امداد اور مسماۃ(ن) شامل ہیں۔

مذکورہ افراد کے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاتاہم ملزمان فرار ہونے کامیاب ہوگئے ہیں۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات تواتر سے رپورٹ ہوتی رہی ہے جبکہ ان واقعات میں ہونے والوں میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جبکہ مذکورہ واقعات میں ملوث افراد بہت ہی کم تعداد کو قانون نافذ کرنے والے ادارے انصاف کے کٹہرے میں لاسکے ہیں۔