عراق : تازہ مظاہروں کی لہر میں درجنوں افراد ہلاک

234

عراقی دارالحکومت بغداد ميں حکومت مخالف مظاہروں کی تازہ لہر ميں سينکڑوں افراد نے احتجاج کيا۔

مشتعل مظاہرين وزير اعظم عادل عبد المہدی کی مخالفت ميں نعرے بازی کی ۔

قبل ازيں جمعے کو ملک گير مظاہروں ميں سیکيورٹی فورسز کی کارروائی ميں چاليس افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس کے سبب عوام ميں شديد غم و غصہ پايا جاتا ہے۔

سیکيورٹی فورسز نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے ليے گولياں چلائيں اور آنسوگيس بھی استعمال کی۔

تازہ جھڑپوں ميں تئیس ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہو چکے ہيں جبکہ مختلف شہروں ميں تقريباً پچاس سرکاری عمارات کو نذر آتش کيا جا چکا ہے۔