بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ ایک بیان میں گذشتہ روز شاہرگ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے شاہرگ کے علاقے جھالاوان میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حملے میں فوج کے دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ آزاد بلوچ وطن کی حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔