سکھر میں مضر صحت کھانا کھانے سے باپ اور تین بیٹے جاں بحق

121

سکھر میں مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد  جاں بحق ہوگئے۔

دو روز قبل مضر صحت کھانا کھانے سے سکھر کی تحصیل پنو عاقل کے رہائشی اعجاز انڈھر اور ان کے 4 بیٹوں کی طبیعت خراب ہو گئی جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

اسپتال میں 2 بیٹے معین اور مجیب جاں بحق ہوگئے جب کہ کراچی منتقل کرنے کے دوران باپ اور ایک اور بیٹا دم توڑ گئے۔

اعجاز انڈھر کا چوتھا بیٹا کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے، اہل خانہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی اعجاز انڈھر کی اہلیہ شہناز کی حالت بھی غیر ہوگئی ہے۔

پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ زہریلا کھانا کھانے سے والد اور تین بیٹے انتقال کرگئے ہیں تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہیں۔