سوشل ازم سائنس ہے | آخری حصہ – کم جونگ ال | مشتاق علی شان

178

سوشل ازم سائنس ہے | آخری حصہ

کم جونگ ال | ترجمہ: مشتاق علی شان

دی بلوچستان پوسٹ

ہمارے ملک میں نافذ العمل تمام عوامی حکمتِ عملیاں آج ہمارے اپنے طرز کے سوشلسٹ نظام کی برتری و افادیت کو ثابت کر رہی ہیں۔ یہ وہ سوشلسٹ نظام ہے جس کے محور و مرکز عوام الناس ہیں ان کی حکمتِ عملیوں کا منبع و مخرج عوام کے لیے پارٹی اور قائد کی بیش بہا محبت ہے۔ فلاحی سیاست ایک روایتی طریقِ کار ہے۔ عظیم قائد کامریڈ کم ال سنگ اس کی تاریخی بنیاد جاپان دشمن انقلاب کے دنوں میں پہلے ہی ڈال چکے تھے جو انقلاب اور تعمیر کے آگے بڑھانے کے ساتھ مزید گہری ہوتی اور ترقی کرتی چلی گئی۔

محترم قائد کامریڈ کم ال سنگ ہمارے عوام کے ہم درد خیر اندیش باپ تھے جنھوں نے ان سے انتہائی والہانہ محبت کی۔ عوام میرے بھگوان ہیں کے قول کے مطابق جو انھوں نے اس وقت اپنایا جب وہ جوان تھے۔ کامریڈ کم ال سنگ اپنی پوری زندگی میں عوام سے گھلتے ملتے رہے۔ ان کے غموں اور خوشی میں حصہ لیتے رہے اور اپنا سب کچھ ان پر قربان کرتے رہے۔ چوں کہ ہمارے ملک کے محترم قائد کامریڈ کم ال سنگ تھے جو عوام کے بے پناہ محبت کے اعلیٰ و ارفع وصف سے مالا مال تھے اس لیے ہمارے ملک نے صحیح معنوں میں عوامی سیاست فلاحی سیات کی ایک شان دار تاریخ رقم کی۔

ہماری پارٹی عظیم قائد کامریڈ کم ال سنگ کی قائم کردہ فلاحی سیاست کی شان دار روایات کو بہ دستور آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔ ہماری پارٹی کی فلاحی سیاست حد سے زیادہ محبت اور اعتماد کی سیاست ہے۔ ہماری پارٹی معاشرے کے تمام حلقوں کے عوام سے بلا امتیاز محبت کرتی اور ان پر اعتماد کرتی ہے۔ اس مفہوم میں ہم اپنی پارٹی کی فلاحی سیاست کو سب کو آغوش میں لینے والی سیاست کہتے ہیں۔ ہماری پارٹی ہر ایک کی سماجی سیاسی کلیت کی ذمہ دار ہے اور اس کی رہبری کرتی ہے حتیٰ کہ جب کسی فرد سے کوئی غلطی سرزد ہو جائے تو ہماری پارٹی اسے سزا کا مستحق نہیں سمجھتی بلکہ اسے درست راہ پر لانے کے لیے اس کی دوبارہ تعلیم کرتی ہے اوراس سے اس کے لیے مستقل دیکھ بھال ظاہر کرتی ہے۔ ایسے حسنِ سلوک سے وہ اپنی سماجی سیاسی کلیت آخر تک بلند کرنے کے لائق ہوجاتا ہے۔

عوام کے لیے ہمارے قائد اور پارٹی نے جس محبت اور اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ان میں پارٹی اور قائد کے لیے ناقابلِ شکست وفاداری پیدا ہو گئی ہے۔ ہمارے عوام قدیم زمانے سے محنتی اور جرأت مند لوگوں کے طور پر اور اپنے مضبوط احساس، توازن، اعلیٰ احساسِ ذمہ داری اور بلند احساسِ لطیف کے لیے مشہور رہے ہیں۔ نئی روحانی اور اخلاقی خصوصیات پر مبنی ہمارے عوام کے عمدہ اوصاف و اطوار پھل پھول رہے ہیں اور ترقی کر رہے ہیں۔ ہمارے عوام پارٹی اور قائد کے ان کی فلاحی سیاست کے لیے نہایت احسان مند ہے اور یہ قرض ادا کرنے کے لیے دل و جان سے کام کرتے ہیں۔ ہمارے عظیم قائد کامریڈ کم ال سنگ کے ساتھ وفاداری آج زیادہ اعلیٰ پیمانے پر واضح ہوگئی ہے جبکہ وہ اچانک اپنے مشفق رہنما سے محروم ہو چکے ہیں۔ ہمارے عوام کا یہ غیر متزلزل عزم ہے کہ وہ محترم کامریڈ کم ال سنگ کو پارٹی اور انقلاب کے قائد کی حیثیت سے ہمیشہ ہمیشہ وفاداری کے ساتھ سر بلند رکھیں گے۔ پارٹی کی قیادت تلے ہمارے عوام اپنے مشفق رہنما کامریڈ کم ال سنگ کے ارشادات کی مخلصانہ پیروی میں نئی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے دہری سعی عمل کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ایسی ارفع و اعلیٰ روحانی اخلاقی خصوصیات سے ہمارے عوام کے علاوہ کوئی بھی عوام مسلح نہیں ہیں۔ وہ ناقابلِ شکست طور پر پارٹی اور قائد کے وفادار ہیں اور اپنے ملک معاشرے اور جمعیت کے لیے پورے جذبے و لگن کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ہمیں ایسے نفیس لوگوں کا حامل ہوتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے۔ ہماری پارٹی کے لیے ہمارے عوام کو تربیت دے کر ایسے نفیس لوگوں میں ڈھالنا بلاشبہ اس کی فلاحی سیاست کی زبردست کامیابی اور شان دار فتح ہے۔

ہماری پارٹی کی فلاحی سیاست قائد پارٹی کے یک دلانہ اتحاد کا ذریعہ ہے۔ محبت اور وفاداری پر قائم قائد پارٹی اور عوام کا یک دلانہ اتحاد انتہائی ٹھوس اتحاد ہے اور یک دلانہ اتحاد کی تہہ میں مضمر ہماری اپنی طرز کا سوشل ازم ہے۔

ساری دنیا میں لوگ ہمارے سوشل ازم کی بڑی تعریف کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ انتہائی اعلیٰ سوشل ازم ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا سوشل ازم عوام پر مرکوز اصل سوشل ازم ہے جو لوگوں کے لیے محبت اور ان پر اعتماد کے اصولوں کو پوری طرح عمل میں لاتا ہے۔

ہمارا سوشل ازم جو عوام پر مرکوز ہے کیوںکہ ایک ناقابلِ تسخیر سوشل ازم ہے جو ان کی مکمل حمایت اور اعتماد سے بہرہ مند ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام الناس ریاست اور معاشرے کے مالک کی حیثیت سے اپنی حیثیت برقرار رکھتے ہیں اور اپنے حقوق استعمال کرتے۔ وہ مالک کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہیں اور اس کی حیثیت سے ایک قابل قدر خوش گوار زندگی بسر کرتے ہیں۔

ہماری پارٹی عوام کے لیے مستقل طور پر اور پوری طرح سے اصل سیاست بہ الفاظ دیگر فلاحی سیاست پر کاربند رہتی ہے جو عوام کو معاشرے میں ہر شے کا مالک اعلیٰ ترین وجود تصور کرتی اور ان پر اعتماد کرتی ہے اور اپنی دائمی محبت ان پر نچھاور کرتی ہے۔ ہماری پارٹی اور عوام کو جوچے کے سوشلسٹ نصب العین کو نسل در نسل آگے بڑھانے اور پایہ تکمیل کو پہنچانے کے بھاری لیکن قابل فخر فریضے کا سامنا ہے جسے عظیم قائد کامریڈ کم ال سنگ نے شروع کیا تھا اور اس کی رہنمائی کی تھی۔ ہماری پارٹی نے ماضی میں عوام پر اعتماد اور بھروسہ کرکے ہمیشہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اس لیے آئندہ بھی وہ ان پر اعتماد اور بھروسہ کر کے جوچے کے سوشلسٹ نصب العین کو پورا کرے گی۔

مرکز البشر سوشل ازم جس کا محور و مرکز عوام الناس ہیں قطعی طور پر سائنس اور انتہائی فائدہ مند اور طاقتور سوشل ازم اپنی سائسنی صحت اور سچائی کی بہ دولت سوشل ازم کامیاب و کامران رہے گا۔


دی بلوچستان پوسٹ: اس تحریر میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں۔