سلیکٹڈ حکومت کے دن ختم ہوچکے ہیں – جان محمد بلیدی

103
فائل فوٹو

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سکریٹریٹ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے جانب سے ہونے والے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت عوام پر بوجھ بن چکا ہے حکومت کی ناقص کارکردگی اور پالیسیوں کے سبب ملک شدید معاشی و سیاسی بحران میں مبتلا ہوچکا ہے، مہنگائی و بے روزگاری نے عوام کا جینا حرام کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچ گیا ہے لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا گیا ہے، الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر بدترین سنسرشپ لگادی گئ ہے ہزاروں اخباری کارکنوں اور میڈیا ہاوسیز سے افراد بیدخل کردیا گیا ہے، ملک کی معیشت سنبھلنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے، کرپشن کرپشن کا رٹ لگانے والوں کی ایک سالہ کارکردگی کا رپورٹ بھی سامنے آگیا کہ موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن میں اضافہ سامنے آگیا، سلیکٹیڈ حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوا ہے پارلیمنٹ اور جمہوری اداروں کو بے توقیر کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے سیاسی معاشی حقوق، مہنگائی اور بےروزگاری کےلیے اور پارلیمنٹ کی بالادستی قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے استحکام اور آئین پاکستان کے تحفظ کیلئے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کررہے ہیں تمام محب وطن اور قوم دوست و جمہوریت پسند عوام موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا حصہ بن جائیں، الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے حکومت کے دن ختم ہوچکے ہیں۔