سعودی عرب: عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 36 افراد جانبحق

407

  سعودی عرب ميں عمرہ زائرين کی بس کو حادثے کے نتيجے ميں 36 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ مدینہ منورہ سے 170 کلو میٹر دور الاخل گاؤں کے قریب ہجرہ روڈ پر پیش آیا۔

زائرين کو مدينہ لے جانی والی مسافر بس سامان سے لَدے ايک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے بعد بس ميں آگ بھڑک اٹھی۔ بس ميں 39 مسافر سوار تھے۔

زخميوں کو فوری طور پر الحمنہ اسپتال منتقل کيا گيا۔ جاں بحق اور زخميوں ميں ايشيائی اور عرب باشندے شامل ہیں ۔