زامران: چوری و ڈکیتی میں ملوث گروہ کو دوران گشت گرفتار کیا ۔ بی آر اے

324

زامران میں ریاستی پیرول پر سرگرم بھتہ مافیاء سے عام کاروباری حضرات دور رہیں ان کو نشانہ بنایا جائے گا – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ روز بی آر اے کے سرمچاروں نے دوران گشت زامران کے علاقے بسد سے ڈاکووں کے ایک ایسے منظم گروہ کو اسلحہ و چوری شدہ گاڑیوں سمیت گرفتار کرلیا جو گذشتہ ایک سال سے اس علاقے میں سرگرم تھے، مذکورہ گروہ اس علاقے میں تیل کی گاڑیوں سمیت اشیاء خوردونوش لیجانے والی گاڑیوں کو لوٹ کر عام عوام کے سامنے اپنے آپ کو قومی سرمچار ظاہر کررہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ گرفتار شدہ افراد میں شاہد ولد فضل سکنہ زیارت، یونس ولد شریف سکنہ گیشتگان اور موسیٰ ولد عبدلصمد سکنہ بسد شامل ہیں جن کے قبضے سے دو گاڑیاں راشن سمیت برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیے گئے جبکہ دو کلاشنکوف، ایک پسٹل ایک گاڑی تنظیم نے اپنے تحویل میں لیکر ضبط کی ہے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا زامران میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں نے سماج دشمن عناصر پر مشتمل درجنوں ایسے گروپ تشکیل دی ہے جو یونین کے نام پر عام کاروباری حضرات کو لوٹ رہے ہیں ہم کاروباری حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان سماج دشمن عناصر کے قربت سے دور رہیں ان کو ریاستی سرپرستی میں بلوچ کے معاشی قتل کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔