زامران: مسلح افراد نے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

194

بلوچستان کے علاقے زامران میں مسلح افراد نے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ اور چوری شدہ سامان ضبط کرلیا۔

ٹی بی پی کو ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز مسلح افراد نے بسد کے مقام پر ناکہ لگاکر تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جن سے تین گاڑیاں، دو کلاشنکوف اور ایک پسٹل اور چوری شدہ چیزیں قبضے میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد میں شاہد ولد فضل سکنہ زیارت، یونس ولد شریف سکنہ گیشتگان اور موسیٰ ولد عبدالصمد سکنہ بسد شامل ہے جنہوں نے گذشتہ دنوں ان دو گاڑیوں کو اشیا خردونوش سمیت لوٹ لیا تھا ۔

مذکورہ افراد چوری شدہ گاڑیوں کو سامان سمیت پنجگور لے جارہے تھے کہ مسلح افراد نے گرفتار کرلیا تاہم ناکہ بندی کرکے مذکورہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے والوں کے حوالے سے آخری اطلاعات تک معلومات نہیں مل سکی ہے۔