بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان بلوچ خان نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے پندرہ اکتوبر کو ضلع واشک کے علاقے راغے بیرونٹ میں آئی ایس آئی کے زیر سرپرستی چلنے والے ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے سرغنہ برکت علی کے ٹھکانے پر حملہ کیا ، چھ گھنٹے سے زائد چلنے والی جھڑپ میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے آٹھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئیں، جھڑپ کے دوران ہمارا ایک ساتھی زمان عرف دیدگ جنکا تعلق بلوچستان لبریشن فرنٹ سے تھا، نے جام شہادت نوش کی، شہید زمان کے والد ابراہیم بلوچ کچھ عرصہ قبل پنجگور سے مشکئے آتے ہوئے دؤلیڑی کے مقام پر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں شہید ہوئیں تھے۔
ترجمان بلوچ خان نے کہا کہ شہید زمان پچھلے تین سالوں سے مختلف محاذوں پر سرگرم عمل تھے اُن کی محنت قربانی اور بے لوث جدوجہد آنیوالے جہدکاروں کے لیے مشعل راہ ہے تنظیم انھیں انکی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ریاستی ڈیتھ سکواڈ اپنی بزدلی کو چھپانے کے لیے عورتوں اور بچوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کرتے آئے ہے اور گذشتہ روز ہونیوالے جھڑپ میں بھی انھوں نے یہی طریقہ استعمال کیا جس کی وجہ سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک بلوچ خاتون جانبحق ہوئی جس کا ہمیں افسوس ہے۔
ترجمان نے کہا ہم عالمی جنگی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے حتیٰ الوسع اس چیز کا خیال رکھتے ہیں کہ دوران جنگ عام معصوم جانوں کا زیاں نہ ہو مگر بدقسمتی سے ہمارا سامنا ایک ایسے دشمن سے ہے جس کے لیے اقدار روایات کوئی معنی نہیں رکھتے اور ہم ایک بار پھر تمام ریاستی ایجنٹوں اور غداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ چار پیسوں کی خاطر اپنی ننگ و ناموس کو دشمن کے ہاتھوں فروخت نہ کریں اگر وہ آہندہ بھی اپنے ان مذموم عمل سے باز نہ آئیں تو ان پر ہمارے حملے شدید اور مہلک ہونگے۔