دکی: وبائی مرض پھیلنے سے تین بچے جانبحق

128

بلوچستان کے علاقے دکی میں وبائی مرض ڈیفتیریا ممپس پھیلنے سے 3 بچے جاںبحق، 9 متاثر ہوئے ہیں، محکمہ صحت نے امدادی ٹیمیں طلب کرلی۔

وبائی مرض دکی کے کلی اندڑ آباد پھیل گئی ہے۔ ڈی ایچ او دکی ڈاکٹر عبدالحلیم ناصر کے مطابق وبائی مرض پھیلنے سے تین بچے جانبحق جبکہ 9 متاثر ہوگئے، جانبحق ہونے والے بچوں میں 9 سالہ محمد زبیر، 11 سالہ محمد عثمان، اور 9 سالہ حکمت اللہ شامل ہیں جبکہ 9 بچے متاثر ہوئے ہیں جبکہ مرض مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کے محکمہ صحت سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ ڈیفتیریا ممپس مرض زیادہ تر انگور کے موسم میں انگور کھانے سے پھیلتا ہے۔ ممپس وائرس کے ذریعے دوسرے بچوں میں منتقل ہوتی ہے، گلے پھولنے سے انفیکیشن پس پھیلتا ہے جس سے سانس کی نالی بند ہو جاتی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق وبائی مرض گذشتہ بیس روز سے پھیلا ہے مگر تاحال محکمہ صحت کی کوئی ٹیم متاثرہ گاوں نہیں پہنچی ہے۔