دکی: شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا

117

بلوچستان کے علاقے دکی میں شوہر نے فائرنگ کرکے خود کے بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ دکی کے علاقے غریب آباد میں پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی پچاس سالہ بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او دکی رحیم بخش کے مطابق نواب خان نامی شخص نے اپنی بیوی پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے اس کی پچاس سالہ بیوی مسمات (ر) بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ لاش ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ شوہر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔