خضدار: مسلح افراد کا لیویز اہلکاروں پر حملہ

168

لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز اہلکاروں پر حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ زہری بازار کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز اہلکار استاد رحیم عمرانی اور اس کے ساتھی پر حملہ کیا۔

لیویز حکام کے مطابق حملے میں دونوں اہلکار محفوظ رہے ہیں۔