حب : ٹریفک حادثے میں نیشنل پارٹی رہنماء سمیت دو افراد زخمی

181

حادثہ آرسی ڈی شاہراہِ پر السعودیہ ہوٹل اور بھوانی مدرسہ کے قریب پیش آیا ۔

 ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق حب میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں نیشنل پارٹی گوادر کے رہنماء اشرف حسین اور ان کا ساتھی اکرم زخمی ہوئیں ہیں۔

اشرف حسین کراچی سے گوادر جا رہے تھے کہ سامنے سےآنے والے مزدا ٹرک کے ساتھ گاڑی کا تصادم ہوا۔

مقامی انتظامیہ نے دونوں  زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے رضا کاروں کے  ذریعے گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال پہنچایاگیا

ایدھی ذرائع کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ۔