حب/لسبیلہ: مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

239

بلوچستان کے علاقے حب اور لسبیلہ میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ آباد کالونی میں وزیر ولد معشوق عمرانی نامی شخص نے اپنے گھر میں نامعلوم وجوہات کے بناء پر ٹی ٹی پسٹل سے فائر کرکے خودکشی کرلی ہے۔

دریں اثنا لسبیلہ میں آر سی ڈی شاہراہ پر بابل ہوٹل کے قریب زمباد اور پک اپ گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جانبحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں سول ہسپتال بیلا میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز کوئٹہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں دو بھائی جاں بحق ہوئے تھے۔

واقعہ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد لاشوں کوسول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفیوں کی شناخت لعل محمد ولد داد محمد اور نور احمد ولد داد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد آپس میں بھائی ہیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔