جلال آباد: افغان اسپیشل فورس کے قافلے پر حملہ، 5 افراد ہلاک، 19 زخمی

196

افغانستان کے صوبے ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں افغان اسپیشل فورس کے تین اہلکار اور 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ افغان انٹیلجنس کے اسپیشل بریگیڈ 02 کے اہلکاروں پر مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کے بعد ہوا۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 02 بریگیڈ کے تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو شہری ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں چھ بچے بھی شامل ہیں، ان کا مزید کہنا ہے کہ بہت سے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان نے میڈیا کو ارسال کردہ پیغام میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔