جامعہ بلوچستان ہراسگی نے پورے سماج کو ہلا دیا – نیشنل پارٹی

82

بلوچستان یونیورسٹی کے انتظامیہ کے خلاف طلبا بلوچستان یونیورسٹی ایک عرصے سے سراپا احتجاج تھے لیکن کوئی بھی ان کے خدشات اور بیانات پر توجہ نہیں دے رہا تھا اب وہ خدشات سچ ثابت ہوگئے۔ جان محمد بلیدی

نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ملک بھر کے ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف جمعیت علماء اسلام کی آزادی مارچ میں بھرپور انداز میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جہاں جہاں سے ریلیاں گزریں گے نیشنل پارٹی کے کارکن آزادی مارچ کا بھرپور انداز میں استقبال کریں اور شرکاء مارچ سے اپنی یکجہتی کا اظہار کریں ملک بھر کے کارکنوں اور ضلعی صوبائی اور مرکزی قیادت 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچ جائیں ۔

بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کے پیداوار ہیں عوام کی حق حکمرانی پر ڈاکہ ڈال کر تاریخ کا بدترین فراڈ 2018 کے انتخابات میں عمل میں لایا گیا سلیکٹیڈ حکومت نے ایک سال کے اندر ملک کو معاشی اور اقتصادی طور پر تباہ و برباد کردیا گیا ملک کی معیشت تاریخ کی بدترین سطح تک پہنچ چکی ہے بیروزگاری اور مہنگائی کے طوفان نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک بھر کے تاجر سراپا احتجاج ہیں ان حالات میں مزید سلیکٹیڈ حکومت کا قائم رہنا ملک و جمہوریت کے استحکام میں رکاوٹ بن سکتا ہے ملک میں جمہوریت کے استحکام قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے وقت آگیا ہے کہ عوام سڑکوں پر آجائیں اور ملک میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے میں اپنا جمہوری و سیاسی کردار ادا کریں۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مرکزی قائد میر حاصل خان بزنجو اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے میر طارق زہری کی روڈ حادثے میں جانبحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق زہری ایک نفیس شائستہ اور بہادر انسان تھے ان کے ناگہانی موت سے بلوچستان ایک انتہائی مخلص اور ایماندار آفیسر سے محروم ہوا جس کی کمی ہروقت محسوس کی جائےگی، اللہ تعالی میر طارق زہری کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔

دریں اثنا نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا کہ جامعہ بلوچستان میں ہراسگی کے واقعہ نے والدین سمیت پورے سماج کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس منفی عمل کی پاداش میں بلوچستان یونیورسٹی کے وی سی کو فوری طور پر برطرف کیا جائے یونیورسٹی انتظامیہ صفائی پیش کرنے میں ناکام ہوچکا ہے وی سی پر اب اعتماد باقی نہیں رہا گورنر بلوچستان اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر وی سی بلوچستان یونیورسٹی کو برطرف کریں۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے انتظامیہ کے خلاف طلبا بلوچستان یونیورسٹی ایک عرصے سے سراپا احتجاج تھے لیکن کوئی بھی ان کے خدشات اور بیانات پر توجہ نہیں دے رہا تھا اب وہ خدشات سچ ثابت ہوگئے ہیں لیکن اس کے باوجود لیت و لال سے کام لیا جارہا ہے یونیورسٹی انتظامیہ کے مالی کرپشن ایک عرصے سے زبان زد عام تھے اب ہراسگی کے واقعات نے معاملات کو اور زیادہ سنگین و گھمبیر بنا دیا ہے لہٰذا اس پر کسی پارلیمانی کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وقت ضائع کئے بغیر پوری یونیورسٹی انتظامیہ کو وی سی سمیت فارغ کیا جائے تاکہ درس و تدریس کا عمل اعتماد و یقین کے ساتھ جاری رہ سکے۔