جامعہ بلوچستان کو وائس چانسلر نے بے حیائی کا اڈہ بنا دیا ہے – بی ایس او پجار

165

بی ایس او پجار کے صوبائی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے جامعہ بلوچستان کے موجودہ کرپٹ وی سی کی ایماء پر وہاں کے گرلز طالبات کو بے آبرو کیا جارہا ہے، طالبات کرپٹ اور یونیورسٹی کے ملیک میلر گروپس کے ہاتھوں غیر محفوظ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا گذشتہ دنوں جی ایس او کے چیئرمین نے ایک ایم فل اسکالر کو بلیک ملینگ کے زریعے ٹیچرز ہاسٹل لایا اسی وقت یونیورسٹی کے رجسٹرار اور سیکورٹی آفیسر نے موجودہ کمرہ پر چھاپہ مار کر گھناؤنے اور بے حیائی حرکت کرنے والے جی ایس او کے چیئرمین اور اس کے لابی کو بے نقاب کیا ۔

انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں اس طرح کے واقعات بلوچستان کے روایات کے بر خلاف ہے اور طالبات اپنے ٹیچروں سے غیر محفوظ ہیں موجودہ وی سی کی کرپٹ اور نااہلی کی وجہ سے روز اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

لہذا بلوچستان یونیورسٹی کے وی سی کے کیخلاف بھر پور کارروائی کی جائے اور طلباء طالبات کی تعلیم سمیت ان کی عزت آبرو کو بچایا جائے ۔