جامعہ بلوچستان اسکینڈل: نیشنل پارٹی کا 20 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان

118

نیشنل پارٹی بلوچستان کےاعلامیہ کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی اور وی سی کی جانبداری کرپشن اور ملوث حکام کے خلاف کاروائی سے وفاقی اور صوبائی سلیکٹڈ حکومتوں اور گورنر بلوچستان کی غیر زمہ داری و غیر سنجیدگی کے خلاف 20 اکتوبر بروز اتوار بلوچستان بھر میں نیشنل پارٹی احتجاجی مظاہرے کریگی۔

نیشنل پارٹی کے تمام ضلعی تنظیمیں احتجاجی مظاہرے کے ساتھ پرنٹ اور سوشل میڈیا میں اس دلخراش واقعے اور گورنر کی بے ضمیری کے خلاف مکمل اور شدت سے مہم چلائیں۔