تعلیمی اداروں کے تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی اجازت نہیں دینگے – سردار اختر مینگل

319

سردار اختر جان مینگل نے وڈھ کالج ٹورکیلئے پانچ لاکھ ر وپے اور کالج میں ضرو ری کتابوں کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ کالجوں اور اسکولوں میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے اور تمام اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے، بلوچستان میں پہلے ہی ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ گھسوٹ ہوا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے انٹرکا لج وڈھ کا تفصیلی دورہ کرنے کے موقعے پر کیا۔

کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد اسحاق باجوئی نے سردار اختر جان مینگل کو کالج کی تعمیر اتی کام کی سست رفتاری اور کالج مسائل سے متعلق تفصیلی بر یفنگ دی۔

سرداراخترجان مینگل نے کالج کی تعمیر اتی کام کی عدم تکمیل پربرہمی کا اظہار کرتے ہوتے ہوئے ٹھیکیدارکی سر زنش کی اور انہیں ا گلے سال 5 جنوری تک کالج کی بلڈنگ کے تمام بچے ہوئے کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پرانجینئرنصراللہ مینگل بھی کالج سائٹ پر موجود تھے۔

سردار اخترجان مینگل نے کالج ٹورکیلئے پانچ لاکھ ر وپے اور کالج میں ضرو ری کتابوں کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سرداراخترجان مینگل نے ٹھیکیدار کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی اسکیموں میں ناقص مٹیریل کی استعما ل کرنے سے گریز کریں اور اسکیموں کو بروقت مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر جولوٹ گھسوٹ ہوا ہے اب مزید کسی کواجازت نہیں دینگے کام کو بروقت مکمل کیا جائے اور کام کے دوران سست روی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔