تربت میں بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل کیخلاف احتجاج

308

آج بی ایس او تربت زون کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان جنسی ہراسگی اسکینڈل کے خلاف عطاء شاد ڈگری کالج تربت سے شہید فدا چوک تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی میں بی این پی، ایچ آر سی پی، کیچ بار ایسوسی ایشن اور دیگر سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

احتجاجی ریلی شہید فدا چوک پہنچ کر ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئی، احتجاجی جلسے سے بی این پی کے رہنماؤں ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ، عبدلواحد بلیدی، ایچ آر سی پی سے واجہ غنی پرواز اور شہناز شبیر نے بی ایس او تربت زون کے صدر عظیم بلوچ اور سنیئر نائب صدر کریم شمبے اور کیچ بار ایسوسی ایشن سے ایڈووکیٹ مجید دشتی نے بلوچستان یونیورسٹی واقع کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچا کر کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ ایسے واقعات آئندہ رونما نہ ہوسکے۔

احتجاجی مظاہرے میں بی این پی کے ضلعی صدر واجہ شے نذیر احمد بلوچ، سمیت بی این پی و بی ایس او کے رہنماء سمیت دیگر سماجی کارکن، طلبا اور خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔