تربت سے تین افراد جبری طور لاپتہ

235

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع تربت سے تین افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔

جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت نسیم ولد ماما کریم بخش سکنہ گورکوب، دلمراد ولد ناصر سکنہ گورکوب اور عارف ولد ارشاد سکنہ ہوشاپ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مذکورہ افراد کو تربت کے علاقے کوہ مراد سے فورسز و سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔