بی ایچ آر او کے سربراہ بی بی گل کے والد محمد حسین انتقال کرگئے

255

محمد حسین نے اپنی پوری زندگی بلوچ قومی جدوجہد کےلیے وقف کیا تھا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچ ہیومن  رائٹس آرگنائزیشن کے سربراہ بی بی گل کے والد محمد حسین بلوچ آج صبح کوئٹہ بی ایم سی میں انتقال کرگئے ۔

شہید ندیم اور شہید بلوچ کے والد محمد حسین ولد حاجی جمال دین جو کہ تمپ گومازی کے رہائشی ہیں نے اپنی پوری زندگی بلوچ قومی آزادی ، انصاف اور برابری کی جدوجہد کے لیے وقف کیا تھا۔

محمد حسین بلوچستان کے سب سے بڑے آزادی پسند سیاسی جماعت بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی کمیٹی کے ممبر بھی رہے چکے تھے۔