بلوچ اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل آرگنائزیشن کراچی یونیورسٹی کی قیادت مبارکباد کے مستحق ہے۔ امید کرتے ہیں کہ طالب علموں کا کارواں کامیابی سے آگے بڑھتا رہے گا ۔ عقیل بلوچ
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل لیاری کے چیئرمین عقیل بلوچ نے کراچی یونیورسٹی میں بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کو شاندار پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ای او کی قیادت نے کراچی میں طلبہ طلباء کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں طالب علموں کی تربیت اور انہیں کتاب بینی کی جانب راغب کیا جاتا ہے۔
کراچی یونیورسٹی میں بلوچ نوجوانوں کو متحد کرکے انہیں علم و ادب کی طرف راغب کرنے کی جدوجہد بے مثال ہے۔ طالب علم کسی بھی قوم کے سافٹ پاور ہوتے ہیں جو مستقبل میں قوم کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے لئے صحت مندانہ سرگرمیاں منعقد کرنا لائق تحسین اقدام ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
چئیرمین عقیل بلوچ کا کہنا تھا کہ بی ایس ای او کی قیادت نہ صرف بلوچ طالب علموں کو متحد کریں گی بلکہ نوجوانوں میں تحقیق و جستجو کی صلاحیتوں کو پروان چڑھا کر انہیں مستقبل کے معمار کے طور پر متعارف کروائیں گی اور اس جدوجہد میں ہم بی ایس ای او سمیت تمام طلبہ تنظیموں کی حمایت کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔