بولان میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں -بی ایل اے

185

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ ایک بیان میں بولان میں پاکستانی فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے شاپرگ میں سفر باش کے مقام پر پاکستانی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ قابض فورسز کے اہلکاروں کو سرمچاروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں فوجی آپریشن کے بعد واپس جارہے تھے۔ پاکستانی فورسز فوجی آپریشن کے دوران عام آبادیوں کو نشانہ بنانے سمیت، عام آبادیوں کے مال و اسباب لوٹنے اور گھروں کو جلانے میں بھی ملوث رہے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بی ایل اے کے سرمچار بلوچ قوم کی دفاع و مکمل قومی آزادی تک قابض فوج پر حملے جاری رکھیں گے۔